بین الاقوامی برادری کی بے حسی نے سعودی عرب حکومت کو مزید گستاخ بنادیا ہے


بین الاقوامی برادری کی بے حسی نے سعودی عرب حکومت کو مزید گستاخ بنادیا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے الحدیده صوبے میں ایک علاقے پر سعودی عرب کی سرپرستی میں اتحادی افواج کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کی بے حسی نے سعودی عرب حکومت کو مزید گستاخ بنادیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے الحدیده صوبے میں ایک علاقے پر سعودی عرب کی سرپرستی میں اتحادی افواج  کی جانب سے ہونے والے حملے جو درجنوں افراد کی موت کا باعث بنا ہے، شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ بدقسمتی سے دنیا کے ممالک اور بین الاقوامی برادری کی بے حسی اور سعودی عرب کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی مسلسل فروخت نے سعودی حکومت کو معصوم اور نہتے لوگوں پر حملوں کو شدت کے ساتھ  جاری رکھنے پر جری اور مزید گستاخ بنا دیا ہے تاکہ وہ اپنی جارحیت کو بلاتعطل جاری رکھے.

قاسمی نے زور دیا کہ معصوموں کے قتل عام پر بعض اہم مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو تخریبی فوجی ہتھیاروں کی مسلسل فروخت کہ جس میں کوئی شک و تردید نہیں، آل سعود کو روز بروز عالمی سطح پر منفور بناتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مغربی ممالک بھی بچوں کی قاتل حکومت کے ساتھ جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری