ٹوبہ ٹیک سنگھ سے داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار


ٹوبہ ٹیک سنگھ سے داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کارروائی کر کے 4 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے بائی پاس کے قریب کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے خبر دی ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔

ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل پاکستان کے خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ پڑوسی ملک افغانستان سے 25 دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

اس خبر کی بنیاد پر پاکستان میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا تاہم اسی خبر کے بعد کوئٹہ اور شکارپور میں دہشت گرد کاروائیاں سامنے آئی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری