وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زائرین کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی + تصاویر


وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زائرین کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی + تصاویر

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات میں زائرین سے متعلق مسائل کے حل کیلئے گفتگو اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات میں زائرین سے متعلق مسائل کے حل کیلئے گفتگو اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا، علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری جنرل عباس علی، سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ، ایم پی اے طاہر محمود، ایم پی اے عاصم کرد گیلو اور دیگر معزیزین بھی موجود تھے ۔

وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہنہ اوڑک وزیر اعلیٰ گیسٹ ہاؤس میں ہوا ۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ملاقات میں علامہ راجہ ناصر کو زائرین کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے سبب کانوائے کہ ذریعے سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زائرین کو تفتان بارڈر پر درپیش مسائل کی نشاندہی پہ مجلس وحدت کے ایم پی اے آغا رضا کے ھمراہ تفتان بارڈر کا جلد ہی دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان ہاؤس کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جلد ہی کانوائے کی تعداد کو ماھانہ بنیادوں پہ 2 سے 4 تک بڑھانےکی بھی یقین دہانی کروائی۔

مجلس وحدت کے سیکرٹری جنرل کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات انتہائی خو شگوار ماحول میں ہوئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے علامہ راجہ ناصر عباس کے تمام مطالبات کی تائید کی اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آغا رضا کی تجویز پر بننے والے نئے پاکستان ہاؤس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس ملاقات کے دوران زائرین سے اضافی چارجز پر انکوائری کروانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری