پاکستان کا سرکاری ٹی وی چینل بھی کالعدم دہشتگرد جماعت کا ترجمان بن گیا


پاکستان کا سرکاری ٹی وی چینل بھی کالعدم دہشتگرد جماعت کا ترجمان بن گیا

پاکستان کی سرکاری ٹیلی ویثن پر کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ (اھلسنت و الجماعت) خیبر پختونخواہ کے سرغنہ عطا محمد اور مانسہرہ کے معروف دہشتگرد رب نواز کی شرکت اور تکفیری نظریات کی تشہیر کی گئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پی ٹی وی پر کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے تکفیری نظریات کی تشہیر کی گئی۔

شیعیت نیوز نے یہ افسوسناک خبر دی ہے کہ سرکاری ٹی وی کے پروگرامات میں کالعدم سپاہ صحابہ (اھلسنت و الجماعت) خیبر پختونخواہ کے سرغنہ عطا محمد اور مانسہرہ کے معروف دہشتگرد رب نواز کی شرکت اور تکفیری نظریات کی تشہیر کی گئی۔

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی پاکستانی سرکاری چینل پر نمائندگی پاک فوج کی جانب سے تکفیریت کے خلاف کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کا مذاق اڑانے کے برابر ہے۔

پاکستانی قوم کے دئے گئے ٹیکس سے چلنے والا سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نواز حکومت کی سرپرستی میں خود نیشنل ایکشن پلان کو برباد کرنے پر آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے تکفیریت کے خلاف کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں پاک افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس میں اس کے ہزاروں جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ جس تکفیریت کے خلاف لڑتے ہوئے پاکستان کے جوانوں نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے، پاکستان ہی کے سرکاری چینل پر اسی تکفیریت کی تشہیر کیا شہداء کے خون سے غداری کے مترادف نہیں؟؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری