یمن میں سعودی جاسوس طیارہ سرنگوں


یمن میں سعودی جاسوس طیارہ سرنگوں

یمن کے دارلحکومت صنعا میں سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں ایک سعودی جاسوس طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادرے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی ایک کارروائی میں سعودی عرب کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوچکاہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی حملے کے بعد سے اب تک کئی سعودی طیارے  اور ہیلی کاپٹر مار گرائے گئے ہیں۔

یمن پر سعودی سرپرستی میں مسلط کی گئی جنگ میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور یمن کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری