اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے بھارت سے ہم لڑیں گے، شاہ زین بگٹی


اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے بھارت سے ہم لڑیں گے، شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نے ان کے بیان کو نقل کیا ہے کہ قبائلی عوام اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق، شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی نے بلوچستان کے الحاق کے سلسلے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

ان کے اسی نظریے کے مطابق، ہم مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع افواج کے ساتھ قبائلیوں نے بھی کیا تھا لہذا اگر جنگ ہوئی تو اب بھی پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے۔

وہ کوئٹہ میں پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کررہے تھے۔

یاد رہے کہ پختون قبائل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف احتجاجی  ریلی نکالی تھی اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری