پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا آسان نہیں ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ


پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا آسان نہیں ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو کبھی تنہا نہیں کرنے دیں گی۔

تسنیم نیوز کے مطابق، بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے۔

نوائے وقت نے بھارتی میڈیا کے تجزئیے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے عالمی طاقتوں کا اتحادی ہے۔ اسے تنہا کرنا آسان نہیں ہے۔

ایک اعتبار سے پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن امریکہ اور دیگر اتحادیوں کے لئے ماضی اور موجودہ وقت میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔

پاکستان نہ صرف امریکہ، برطانیہ اور چین کا اہم اتحادی ہے جب کہ روس کے ساتھ بھی اس کے قریبی روابط پیدا ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کے ممالک کے بھی پاکستان کے ساتھ قریبی اور مضبوط تعلقات ہیں جو مشکل حالات میں پاکستان سے بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں۔

ان تمام دلائل کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنا آسان نہیں ہے لہٰذا وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کا بیان احمقانہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کیرالا میں اپنی تقریر میں پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا تذکرہ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری