کابل حکومت کا حکمت یار کے ساتھ مفاہمت علاقائی ممالک اور پاکستان کے مفاد میں ہے


کابل حکومت کا حکمت یار کے ساتھ مفاہمت علاقائی ممالک اور پاکستان کے مفاد میں ہے

پاکستانی وزارت خارجه نے افغان حکومت اور گلبدین حکمت یار کی قیادت میں حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے پردستخط کا خیر مقدم کیا اور افغانستان کی عوام کو امن اور سکون کا مستحق قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان میں امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے کسی بھی مخلصانہ کوشش کی اسلام آباد حمایت کرتا ہے.

افغان حکومت اور حزب اسلامی کے نمائندوں کے درمیان مہینوں مشاورت کے بعد  امن معاہدے کے مسودے پر بالآخر جمعرات کو دستخط کر دئے گئے ہیں جس پر آنے والے دنوں میں اس ملک کے صدر صدر اشرف غنی اور گلبدین حکمت یار بھی دستخط کریں گے.

پاکستان کی وزارت خارجه نے افغانستان میں امن کو علاقائی ممالک بالخصوص پاکستان کے مفاد میں قرار دیا اور اس ملک میں استحکام کے قیام کے لئے ہر کوشش کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے کہ افغانستان کے دوسرے نائب صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران زور دیا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اپنی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی ہی چار جانبہ افغانستان امن اجلاس کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے.

اس سے پہلے بھی کابل حکومت کئی بار اسلام آباد پر افغانستان میں امن کے بارے میں کردار ادا نہ کرنے کا الزام لگاتی رہی ہے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری