ایران بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ملک بنتا جا رہا ہے


ایران بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ملک بنتا جا رہا ہے

ایک سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ایران یورپی اور ایشیائی کمپنیوں کے لئے مرکز بن چکا ہے اور آہستہ آہستہ مغربی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ملک بن کر ابھر رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیاسی تجزیہ کار''کریس بامبری'' کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ایران یورپی اور ایشائی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا مرکز بن چکا ہے۔

بامبری کا کہنا ہے کہ دنیا کی اقتصادی قوتیں ایران میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کررہی ہیں۔

سیاسی ماہر کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں جاپان کے صدر ایران کا دورہ کرنے والے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جاپان ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔ جرمن تاجر ایران کے ساتھ تجارت کے خواہاں ہیں، جرمنی کے قدیم الایام سے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں حتیٰ اسلامی انقلاب کے بعد بھی تعلقات ختم نہیں ہوئے۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکہ کو بھی فکر لاحق ہوگئی ہے کہ کہیں اپنے اقتصادی حریفوں جاپان اور چین سے ایران میں سرمایہ کاری کرنے سے پیچھے نہ رہ جائے لہٰذا قوی امکان ہے کہ امریکہ ایران پر سے بینکی پابندیاں بھی اٹھا لے اور ایران کے ساتھ تجارت کے دروازے کھول دے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فضائی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارت کرنے کے خواہاں ہیں کیوںکہ ایران پرانے بحری بیڑوں کا مالک ہونے کے ناطے دنیا کے لئے ایک عظیم مارکیٹ ہے اور امریکی کمپنیاں اس مارکیٹ کو ہاتھ سے دینا نہیں چاہتی ہیں۔

بامبری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں دو قسم کی مشکلات در پیش ہیں، ایک تو ایران اور امریکہ کے درمیان سخت دشمنی پائی جاتی ہے اور دوسری طرف بہت سارے ممالک ایسے ہیں جو ایران میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

امریکہ، ایران میں جاپان، بھارت، چین اور یورپ کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر نظر رکھےگا۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام بھی غیرملکی سرمایہ کاری کو کسی قسم کی رعایت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

بامبری نے کہا: ایرانی حکام اپنی قومی خود مختاری کا دفاع کرنا چاہتے ہیں کیوںکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس نئی مارکیٹ سے کیا ہونے والا ہے اور ماضی میں اس قسم کی سرمایہ کاریوں سے ملک کو کس قسم کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

ایرانی حکام بورس یلسن کے دور حکومت میں روس کی طرف سے ہونے والے توہین آمیز رویوں سے بخوبی واقف ہیں۔

ایران مغربی اور ایشیائی ممالک کے لئے  ایک اہم نئی مارکیٹ کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران کے نوجوان افرادی قوت نے اس معاملے میں اچھی خاصی تربیت حاصل کی ہوئی ہے۔ ایران مغربی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ملک ہے بہت سارے ممالک سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں اور ان ممالک کی ابھی سے ہی قطاریں لگی ہوئی ہیں، امریکہ بھی اس قطار میں کھڑا ہونا چاہتا ہے تاکہ وہ کسی سے پیچھے نہ رہ جائے۔

مامبری کا کہنا ہے کہ یورپی لوگ چھٹیاں منانے کے لئے ایران کا سفر کرتے ہیں کیونکہ ایران تاریخ اور ثقافت کے اعتبار سے ایک اہم ملک ہے۔

ایران میں نئے ہوٹلوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنا نہایت اہم موقع ہے۔

ایران ملٹی نیشنل ہوٹل کی تعمیر کے لئے ایک نہایت اہم ملک ہے کیونکہ یہاں پر سیاحت کے لئے سالانہ مختلف ممالک سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔

انہوں نے مغربی میڈیا کو ایران میں سرمایہ کاری کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ یورپ  اور امریکہ میں ایران کے بارے میں حقایق نہیں بتائے جاتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری