ہیلری: میں نے سینٹ میں ایران مخالف ہر بل کی حمایت کی ہے/ ٹرمپ: یقین کیجئے ایران امریکہ معاہدے سے اسرائیل سخت ناخوش ہے


ہیلری: میں نے سینٹ میں ایران مخالف ہر بل کی حمایت کی ہے/ ٹرمپ: یقین کیجئے ایران امریکہ معاہدے سے اسرائیل سخت ناخوش ہے

ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے ایران امریکہ معاہدے پر اسرائیل کی ناخوشی کا ذکر کیا جبکہ ہیلری نے ایران کے خلاف ہر بل پر اپنی حمایت کا حوالہ دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پہلے صدارتی مباحثے میں ہیلری کلنٹن نے 62 فیصد ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے۔

مباحثے میں 15 -15 منٹ کے 6 حصے رکھے گئے تھے۔ ہر امیدوار کو 2 منٹ ملے جن میں اسے اپنا جواب یا ردعمل دینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دوبدو صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے ایران امریکہ معاہدے پر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ناخوشی کا حوالہ دیا جبکہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سینٹ میں ایران کے خلاف پیش ہونے والے ہر بل کی بھرپور حمایت کی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ، کے ساتھ مناظرے کے پہلےحصہ میں ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے بارے میں کہا کہ ایرانی بش کی صدارت کے دوران جوہری ایندھن کی پیداوار کے حصول کے قابل ہوئے تھے. انہوں نے خفیہ پلانٹ ایجاد کیا تھا اور ان پر سنٹری فیوجز کو نصب کیا تھا جو مسلسل کام کر رہے تھے۔

ہم نے ایران پرپابندیاں عائد کی اور جب میں سینیٹ میں تھی تو کوئی بھی ایران مخالف پابندیوں کا بل آیا میں نے اسی کو ووٹ دیا۔

لیکن پابندیاں کافی نہیں تھیں اس لئے ڈیڑھ  سال تک ایران مخالف اتحاد بنانے کی کوشش کی اور روس اور چین کو بھی ملاکر ہم نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کردیں۔

ہیلری کا کہنا تھا کہ اس طرح ان کو مذاکرات کی میز تک گھسیٹ لا ئے۔ جان کیری جو میرے بعد وزیرخارجہ بنے وہ اور صدر اوباما ساتھ مل کر ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ سب کچھ بغیر ایک گولی چلائے ممکن ہوا.

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں ان کی سفارتکاری نے اپنی طاقت کو ظاہر کیا.

دوسری جانب، ٹرمپ نے جوہری معاہدے کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدےکی وجہ سےایک سو پچاس ارب ڈالر ادا کردیئے.

کلنٹن نے جواب میں کہا کہ صرف چند ہفتے بعد ایران جوہری ایندھن مکمل کرنے والا تھا.

ٹرمپ نے اس دوران ایران کے عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ صہیونی حکومت تہران - واشنگٹن معاہدے سے سخت ناخوش ہے۔

ٹرمپ جس نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سب سے ناپسندیدہ اقدام قرار دیا، کے جواب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا صدارتی مباحثہ ہیلری کلنٹن نے 62 فیصد ووٹ لے کر جیت لیا۔

رواں سال 8 نومبر کو امریکہ میں 45 واں صدر منتخب کرنے کے لئے انتخابات ہو رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری