ایران کو 4800 ہوٹلوں کی تعمیر کی ضرورت


ایران کو 4800 ہوٹلوں کی تعمیر کی ضرورت

ایران کے ادارہ سیاحت اور ثقافتی ورثے کی سپریم کونسل کے ممبر نے کہا ہے کہ امکو کمپنی کے جائزے کے مطابق، 2025ء میں ایران کو 4 لاکھ 84 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔ اگر ہر ہوٹل 100 کمروں پر مشتمل ہو تو 480 چارستارہ اور پانچ ستارہ ہوٹلوں کو ملاکر ایران کو مختلف اقسام کے تقریبا چار ہزار 800 ہوٹلوں کی تعمیر کی ضرورت ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، غلام‌حیدر ابراهیمبای‌سلامی نے ملک میں سیاحت کی ترقی پر نظر رکھنے والی گورننگ دستاویزات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: 2003ء میں قومی سیاحتی ترقی پروگرام کی توسط سے انجام پانے والے مطالعات  کے مطابق، ایران کو 562 ہوٹلوں کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بیرونی سیاحوں کے 5 گنا اضافے کے ساتھ ملک بھر میں کم سے کم 4 اور 5 ستارے کے 400 ہوٹل کی ضرورت ہے۔ کچھ غیر ملکی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں ایران کو 770 سے زائد چار اور پانچ ستارہ ہوٹلوں کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال 124 ہوٹل جن میں 47، 5 ستارہ ہوٹل اور 77 چار ستارہ ہوٹل زیر تعمیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے حوالے سے اقتصادی، ثقافتی، سیاسی اور سماجی کارکردگی اس صنعت میں حکومتوں کی طرف سے خصوصی توجہ، منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کا موجب بنی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری