70 فیصد کشمیری بھارت سے آزادی کے خواہاں ہیں، بھارتی ٹی وی


70 فیصد کشمیری بھارت سے آزادی کے خواہاں ہیں، بھارتی ٹی وی

بھارت کے نجی ٹی وی نے ایک سروے کا نتیجہ بتاتے ہوئے خبر دی ہے کہ 70 فیصد کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت کے اپنے ہی ٹی وی چینل نے اعتراف کیا ہے کہ 70 فیصد کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

جیو نیوز نے بھارت کے اپنے نیوز چینل سی این این آئی بی این کے سروے میں ہونے والے انکشاف کی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے 70 فیصد شہری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی بھی 70 فیصد ہے یعنی مقبوضہ کشمیر میں رہنے والا ہر مسلمان بھارت سے آزادی چاہتا ہے۔

لطف کی بات یہ ہے کہ یہ انکشاف اور اعتراف خود بھارت کے ٹی وی چینل سی این این آئی بی این نے کیا ہے۔

اس رپورٹ کے انکشاف کے بعد یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ بھارت کیوں کشمیر کو حق خودارادیت نہیں دینا چاہتا۔

کیونکہ اگر بھارت نے کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کے ہاتھ میں دے دیا تو اس کا نتیجہ اس سروے کی رپورٹ سے الگ نہ ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور ظلم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری