جوہری اسلحے کے خاتمے کے مطالبے کے باوجود ایٹمی طاقتیں خلاف ورزیاں کررہی ہیں


جوہری اسلحے کے خاتمے کے مطالبے کے باوجود ایٹمی طاقتیں خلاف ورزیاں کررہی ہیں

اسلامی جمہوری ایران کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ ضروری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اور حکومتیں جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں کیونکہ جوہری ہتھیار پوری دنیا کو ایک لمحے میں نیست و نابود کرسکتے ہیں۔

انہوں نے 71 سالہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ زمانہ گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ کمزور ہونے کے بجائے رواں برسوں میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق حالات نہایت پیچیدہ ہیں کیونکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کےلئے مذاکرات سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔

وہ ممالک جو بین الاقوامی قانون کے مادہ نمبر6 کے مطابق جو کہ (ان پی ٹی) معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں، کو چاہئے کہ اس قسم کے مہلک ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق کئے جانے والے مذاکرات میں حصہ لیں۔

عراقچی کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتیں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن جوہری ہتھیاروں کو مزید بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کے بجائے ان کےگوداموں کی توسیع غیر جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے لئے سخت تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے جوہری طاقتوں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ وعدہ وفا کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نہایت پرجوش انداز سے جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے انسانیت کو بچانے کے لئے تمام قانونی اور بین الاقوامی کوششوں میں شریک رہے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری