صوبہ سندھ میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنی قرار دے دیا گیا


صوبہ سندھ میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنی قرار دے دیا گیا

صوبہ سندھ میں محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے شیعت نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ سندھ کو ایام محرم میں عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت دیگر قوانین سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔

تاہم صوبہ پنجاب میں حکمرانوں نے عزاداری اور میلاد جیسے پرامن اجتماعات کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر ان میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر  پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے عزاداران امام حسین علیہ السلام اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ والسلم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری