چین نے شام تنازعے میں شریک فریقوں سے دشمنی کے خاتمے کا مطالبہ کیا


چین نے شام تنازعے میں شریک فریقوں سے دشمنی کے خاتمے کا مطالبہ کیا

بیجنگ نے شام میں کشیدگیوں کےاضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعے میں شریک فریقوں سے آپس کی دشمنی کو ختم کرکے امن مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے نیوز نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زینگ شوانگ نے کل پیر کو ایک پریس بریفنگ میں زور دیا کہ بیجنگ شام میں تناؤ کے بارے میں فکر مند ہے اس لئے تنازعے میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ دشمنی کو ختم کرکے امن مذاکرات کے لئےدوبارہ کوششیں کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں تمام فریق کو سلامتی کونسل کی سابقہ قراردادوں کے مطابق عمل کرنا چاہئے خاص طو پر سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254 شام میں امن کے عمل کے لئے نقش راہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ تنازعہ کی شدت کے بارے میں فکر مند ہے۔ جنگ کا خاتمہ شام میں سیاسی حل کے لئے ایک اہم نقطہ ہے جو انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم ضمانت اور دہشت گردی کے خلاف ایک موثر جنگ کا پیش خیمہ بھی ہوگا۔

ہم تمام فریقوں سے چاہیں گے کہ جنگ بندی کے لئے مثالی حالات، امن مذاکرات کی بحالی اور انسانی بنیادوں پر امداد رسانی کے لئے سازگار ماحول فراہم کریں.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ اتوار کو حلب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا۔

شام میں حالیہ فائر بندی کے اختتام پر حلب کے ارد گرد لڑائی تیز ہوگئی ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری