شاہین ائرلائن کی لاہور سے مشہد پرواز 3 ہفتے بعد بھی معطل


شاہین ائرلائن کی لاہور سے مشہد پرواز 3 ہفتے بعد بھی معطل

پاکستان سے مشہد جانے والی شاہین ائرلائن کی پرواز کی معطلی سے زائرین پریشانی کا شکار ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شاہین ائرلائن کی لاہور سے مشہد جانے والی پرواز 3 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی۔

پرواز کے معطل ہونے سے حضرت امام علی رضا (ع) کے روضے مبارک کی زیارت کو آنے والے زائرین کو مشکل کا سامنا ہے۔

خصوصا عید غدیر و مباہلہ اور ایام محرم کی وجہ سے زائرین کی مشہد آمد کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پروازوں کی معطلی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ پروازیں کب تک بحال ہونگی۔

تسنیم نیوز کے نامہ نگار کی جانب سے مشہد میں شاہین ایئر لائن کے نمائندے سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ابھی تک اس پرواز کی معطلی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہین تاہم ایئر لائن کے انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ یہ پرواز آئندہ چار مہینوں کے لئے معطل کی گئی ہے۔

دوسری جانب، پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ یہ پرواز بعض سیاسی دلائل کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تسنیم خبر رساں ادارہ شاہین ایئر لائن کے انتظامیہ کے جواب کو شائع کرنے کے انظار میں ہے اور امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں توضیح دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مشہد آبادی کے لحاظ سے ایران کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں دنیا بھر سے ہر سال کم و بیش 3 کروڑ زائرین حضرت امام علی رضا (ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کرنے کے لئے آتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری