ترکی کا موصل کی آزادی میں کوئی کردار نہیں ہوگا


ترکی کا موصل کی آزادی میں کوئی کردار نہیں ہوگا

عراقی وزیراعظم نے ترک صدر کی جانب سے موصل آپریشنز کے موقع پر جاری بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترک آرمی کا موصل کی آزادی میں کوئی کردار نہیں ہوگا موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے عراق فوج ہی آزاد کرائے گی۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا: عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود برزانی جلد ہی بغداد کا دورہ کریں گے۔

العبادی کا کہنا تھا کہ ہم البرزانی کے ساتھ مرکزی حکومت اور کردستان کے علاقوں کے روابط کے بارے میں بات چیت کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی چنگل سے موصل کی آزادی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

عراقی وزیراعظم نے ترک صدر کی طرف سے موصل کی آزادی کے لئے وقت تعین کرنے کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم موصل کی آزادی میں ترک فوج کاےکسی قسم کے کردار کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ترک صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اطلاعات کے مطابق، عراقی فوج 19 اکتوبر سے موصل کی آزادی کے لئے کارروائیوں کا آغاز کرے گی اور ہمیں اس آپریشن میں حصہ لینے کی تیاری کرنی چاہئے۔

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں کا آغاز کے لئے وقت کے تعین، مسلح افوج کی تیاری اور بین الاقوامی سطح پر حمایت حاصل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ عراقی فورسز نے چند دن پہلے القیارہ کے ایک اہم ہوائی اڈے پر قبضہ کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی مدد کے لئے 400 سے 450 تک امریکی فوج کے جوان عراق پہنچ گئے ہیں۔


 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری