وائیٹ واش: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی


وائیٹ واش: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی چیمپئین ویسٹ انڈیزکو ہوم سیریز کے تینوں میچز میں شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔

واضح رہے کہ 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یہ پاکستان کا پہلا کلین سویپ ہے۔

پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے سرفراز احمد تاحال ناقابل شکست رہے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی مذکورہ سیریز کے نتائج درج ذیل رہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی مورخہ 23 ستمبر: پاکستان نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ 34 بالوں کا کھیل ابھی باقی تھا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی مورخہ 24 ستمبر: پاکستان نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی مورخہ 27 ستمبر: پاکستان نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ 29 بالوں کا کھیل ابھی باقی تھا۔

مندرجہ بالا نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے یہ سیریز کس آسانی سے اپنے نام کی ہے۔

اس سیریز میں پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی نہایت عمدہ رہی اور انہوں نے اپنی نپی تلی گیندبازی سے حریف ٹیم کو آزادانہ کھیلنے کی بالکل اجازت نہ دی۔

خیال رہے کہ پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عماد وسیم کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔
قارئین کی دلچسپی کے لئے اس سیریز کی چیدہ چیدہ تصاویر پیش خدمت ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری