ایران کے بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز


ایران کے بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

ایرانی بحریہ کے جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں جن کا پاک بحریہ نے پر جوش استقبال کیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت کرنے کے لئے ایرانی بحریہ کے چار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں جہاں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ان جہازوں کے عملے کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

ایرانی بحری جہازوں کے گروہ میں ایک بحری بیڑا، فوجی ہیلی کاپٹر، جنگی جہازوں کی مدد کرنے والی تیز رفتار کشتی "رزمی کنارک"، میزائل فائر کرنے والے جہاز، "کلاس پیکان خنجر" اور "فلاخن" نامی جہاز شامل ہیں۔

پاکستان بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل سہیل مسعود نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ہمیں کراچی بندرگاہ پر ایرانی نیوی کا بے تابی سے انتظارہے۔

واضح رہے کہ ایرانی بحریہ کے جہاز 4 دنوں تک پاک نیوی کے مہمان رہیں گے۔

پاک بحریہ کے نائب سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے بحری جہاز منظم طور پر ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا سفر کرتے رہتے ہیں اور مشترکہ مشقوں کے علاوہ ایک دوسرے کے تجربوں سے بھی استفادہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں پاک بحریہ 4 دنوں کے لئے اسلامی جمہوری ایران کی بندرگاہ بندرعباس میں لنگر انداز ہوئے تھے جہاں ایک روزہ مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری