یمن مذاکرات کا رواں سال اکتوبر میں کسی یورپی ملک میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان


یمن مذاکرات کا رواں سال اکتوبر میں کسی یورپی ملک میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات رواں سال اکتوبر کے وسط میں کسی یورپی ملک میں دوبارہ شروع کئے جائیں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، یمن کے ایک سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا یمن کے لئے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کی غرض سے مسقط کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں اکتوبر کے پہلے عشرے میں 72 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا امکان ہے اگر کسی فریق کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ ہوئی تو جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یمنی سابقہ مفرور صدر کی طرف سے بھی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے اور اسماعیل ولد شیخ احمد اس کے بارے میں انصار اللہ اور نیشنل پارٹی کو اطلاع دیں گے اور اس کے بعد ہی جنگ بندی کا اطلاق ہوگا۔

اگر یمن کے تمام گروہوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تو اکتوبر کے مہینے میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ مذاکرات جرمنی یا بلجیئم میں منعقد کئے جائیںگے۔

اگرچہ تاحال کویت کو مذاکرات کے لئے تجویز کیا جاتا رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری