فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں بین المذاہب ہم آہنگی موثر ترین ہتھیار ہے


فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں بین المذاہب ہم آہنگی موثر ترین ہتھیار ہے

وزیر اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے گذشتہ روز تمام مکاتب فکر کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے گذشتہ روز تمام مکاتب فکر کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر بین المذاہب کی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔

ڈاکٹر غضنفر مہدی کی سربراہی میں آئے ہوئے اراکین مرکزی امام حسین علیہ السلام کونسل سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور امن کے فروغ کی تعلیمات دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہم کو اخوت، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کے لوگوں نے صوفیائے کرام اور بزرگان دین کے اخلاق اور محبت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی پکار ہے کہ ہم تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہو کر ملک کے دشمنوں کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کی سیکیورٹی میں کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی۔

کونسل کے اراکین نے ملک سے دہشتگردی کو جڑوں سمیت اکھاڑ پھینکنے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری