ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جوہری تحفظ سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط


ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جوہری تحفظ سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران اور برن کے درمیان جوہری تحفظ سے متعلق تعاون کا معاہدہ ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں طے پایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جوہری تحفظ سے متعلق تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ معاہدہ ایرانی جوہری نظام کے تحفظ اور سوئیس جوہری نظام کے تحفظ کے درمیان طے پایا ہے۔

ایرانی جوہری نظام کے تحفظ کے مرکز کے سربراہ ناصر راستخواہ اور سوئیس جوہری نظام کے تحفظ کے مرکز کے سربراہ ہنس وانر نے اس معاہدے پر ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں دستخط کئے۔

ایرانی جوہری نظام کے تحفظ کے مرکز کے سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد طے پایا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ایران اور دنیا کے مختلف ممالک بین الاقوامی تعاون میں اضافے کے لئے حرکت میں آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئیس پہلا ملک ہے جس نے اپنی تجاویز پر موافقت کی ہے اور یہ موافقت جوہری تحفظ کے شعبے سے متعلق تعاون کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری