پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ گیٹ 4 ماہ بعد کھول دیا گیا/ دوطرفہ تجارت بحال


پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ گیٹ 4 ماہ بعد کھول دیا گیا/ دوطرفہ تجارت بحال

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر موجود انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 ماہ سے معطل تجارت بحال ہو گئی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، چار ماہ کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر واقعہ انگور اڈا گیٹ کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد دوطرفہ تجارت بحال ہوگئی ہے۔

روزنامہ پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ چار ماہ قبل پاکستان سیکیورٹی فورسز کی افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ کے بعد پاک افغان بارڈر انگور اڈہ گیٹ کو بند کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور افغان قبائل نے دونوں حکومتوں سے متعدد بار انگور اڈہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے اسلام آباد اور کابل کے مابین مذاکرات کئے گئے جس کے بعد دونوں جانب سے انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ہے جس سے دو طرفہ تجارت ایک بار پھر بحال ہو گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری