ایران کا سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کے نام خط کا جواب


ایران کا سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کے نام خط کا جواب

سعودی عرب نے عرصہ پہلے انصاراللہ یمن کے زلزال3 میزائل کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے نام خط ارسال کیا تھا جس کا اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے جواب دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کے نام 16 ستمبر2016 کو لکھے گئےخط کا جواب دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عرصہ پہلے یمن میں انصار الله فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے زلزال3 میزائل کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران، یمنی عوام کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے جو کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اس خط میں اٹھائے گئے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ انصار اللہ فورسز کو اسلحہ بھیجنے کی ایران کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور اس کے علاوہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی طرف کئے گئے دعوے کی بھی ابھی تک کسی آزاد ذریعے کی جانب سے تصدیق نہیںکی گئی ہے جبکہ یہ خط ایک ایسی حکومت کے نمائندے  کی طرف سے لکھا گیا ہے جو یمن پرجارحیت کی ذمہ دارہے۔

ایرانی موقف کے مطابق، ڈیڑھ سال سے یمن کے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو مختلف قسم کے مہلک ہتھیاروں سے تباہ کرنے والے ملک کی جانب سے ایسا خط انتہائی تعجب کی بات ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اب تک یمن میں ہزاروں خواتین اور بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں یا زخمی ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور اس ملک کا 80 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری