"راهیان نور" قافلوں کی عاشورا محرم کو جنگی یادگاروں میں منانے کے لئے روانگی


"راهیان نور" قافلوں کی عاشورا محرم کو جنگی یادگاروں میں منانے کے لئے روانگی

شهید صیاد شیرازی اور شهید باقری ہیڈکوارٹرز کی جانب سے "راهیان نور" نامی قافلے ایران کے جنوبی جنگی یادگاروں کا دورہ کرنے اور 3 روزہ کیمپ منعقد کرنے کے لئے روانہ ہونگے جہاں وہ تاسوعا اور عاشورا محرم کی مجالس کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برپا کریں گے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شهید صیاد شیرازی اور شهید باقری ہیڈکوارٹرز کے راہیان نور نامی قافلے ایران کے جنوبی جنگی یادگاروں میں تاسوعا اور عاشورا محرم منانے کے سلسلے میں تین روزہ کیمپ منعقد کریں گے۔

راہیان نور قافلوں کا تین روزہ کیمپ 10 سے 14 اکتوبر یعنی نویں سے تیرھویں محرم تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ نویں محرم کو شرکت کرنے والے زائرین کے لئے خصوصی یادگاروں کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عاشورا محرم  کا خصوصی پروگرام فکہ کے قتلگاہ میں منعقد کیا جائے گا۔

ان خصوصی قافلوں میں کم سے کم 500 افراد روانہ ہونگے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری