آستان قدس رضوی کا اہم مقصد مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر میں مفاہمت ایجاد کرنا ہے


آستان قدس رضوی کا اہم مقصد مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر میں مفاہمت ایجاد کرنا ہے

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارے آستان قدس رضوی کے تعلقات عامہ اور میڈیا امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آج کے اس نئے دور میں اس ادارے کا اہم مقصد مسلمانوں کے تمام فرقوں کے دانشمندانہ خیالات کےدرمیان مفاہمت ایجاد کرنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارے آستان قدس رضوی کے تعلقات عامہ اور میڈیا امور کے ڈائریکٹر محمد امین توکلی‌زاده نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ایک اجلاس میں پاکستان کی میڈیا کے کارکنوں کی امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے سب سے بہترین تعلقات پاکستان کے ساتھ اس ملک کے ایران دوست عوام کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ امام رضا علیہ السلام کے خالص ترین زائر بھی  پاکستانی زائرین ہیں۔

توکلی‌زاده نے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کو مسلم دنیا میں دانشمندانہ سوچ کے اتحاد کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے تمام فرقوں کےدانشمندانہ خیالات کے درمیان مفاہمت ایجاد کرنا اس نئے دور میں آستان قدس رضوی کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے مجھےصوبہ سیستان بلوچستان بھیجا گیا تاکہ پاکستانی زائرین کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لوں اور مختلف لئے گئے جائزوں اور رپورٹوں کے بعد آیت اللہ رئیسی نے میر جاوہ میں زائرین کے استقبال کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر کا حکم دیا ہے۔ جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

توکلی‌زاده نے اپنےبیان کے آخر میں کہا کہ پاکستانی زائرین بڑی مشکلات جھیل کر سفر کے اخراجات کو فراہم کرنے کے بعد مشہد پہنچ جاتے ہیں۔

امام رضا علیہ السلام سے محبت کرنے والوں کی اس راستے میں موجودگی صرف شیعوں تک محدود نہیں ہے بلکہ سنی بھائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد امام کی زیارت اور ان سے اظہار عقیدت کرنے کے لئے آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری