ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس کا انعقاد + تصاویر


ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس کا انعقاد + تصاویر

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقد ہوا جس میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی.

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقد ہوا جس میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی علامہ امین شہیدی، جماعت اسلامی کی نمائندگی جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق اور جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کی۔ اس موقع پر علامہ ابوالخیر محمد زبیر اور دیگر جید سنی علماء کرام بھی موجود تھے۔

جنگ اور جیو نیوز سے صحافی شہزادہ ذوالقرنین اور سوشل ورکر اور سابق سیکریٹری جنرل انجمن طلباء اسلام ریحان طاہر بھی شرکاء میں شامل تھے۔

اتحاد بین المسلمین اور محرم الحرام میں سکیورٹی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بھی تشکیل دیا گیا اور مسلم امہ میں اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ  تمام مذہبی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کی ممبر ہیں اور کسی بھی فرقہ کی تمیز کے بغیر تمام ہی مکاتب فکر کے علماء کو اجلاس میں مدعو کیا جاتا ہے اور وہ خود یا انکے نمائندگان اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

اجلاس میں جمیعت علماء پاکستان، سنی اتحاد کونسل، جماعت اہلسنت پاکستان، شیران اسلام، نظام مصطفی پارٹی، افکار اسلامی پاکستان، تنظیم دفاع ختم نبوت، تنظیم السعید، صوفیاء کونسل پاکستان اور بیس دیگر جماعتوں کے اکابرین جن میں پریس سیکریٹری پنجاب انجمن طلباء اسلام اکرم رضوی، علماء و مشائخ اتحاد کے  چیئرمین علامہ ناصر رحمانی  اور صوفیاء کونسل پاکستان کے چیئرمین حسین احمد سعیدی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

دیگر اکابرین میں علامہ فرقان طاہر قادری، علامہ عثمان طاہر قادری، صاحبزادہ پیر سید شہزاد علی رضا فضل شاہ، حافظ محمد الیاس سعیدی، حاجی نواز اختر، حافظ محمد اکرم، علامہ فدا حسین، علامہ انور سعیدی، علامہ انور قادری، رئیس عبد القادر، مولانا صالح محمد اویسی اور دیگر نے شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام سربراہی اجلاس مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان نے نو انتخابات میں متفقہ طور پرآئندہ تین سالوں کے لئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صاحب کو صدر اور محترم لیاقت بلوچ صاحب کو جنرل سیکرٹری بنا دیا ہے۔

اجلاس میں امیر جماعت اسلامی محترم سراج الحق صاحب، حافظ عبدالرحمن مکی صاحب، علامہ محمد امین شھیدی صاحب، پیر سید ھارون علی گیلانی صاحب، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری صاحب، حافظ عبد الغفار روپڑی صاحب، حافظ ابتسام الہی ظہیرصاحب، حافظ عاکف سعیدصاحب، مولانا امجد خان صاحب، قاری محمد یعقوب شیخ صاحب اوردیگر جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری