افغان طالبان کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بحث و مباحثے سے مایوس


افغان طالبان کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بحث و مباحثے سے مایوس

افغان طالبان نے کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والے مناظرے کا مشاہدہ کیا لیکن انہوں نے طالبان کا ذکر تک نہیں کیا جس کی وجہ سے طالبان راہنما مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے اعلیٰ سرغنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی وی چینل پر ایک خفیہ جگہ سے امریکی صدارتی امیدوارں کے درمیان ہونے والے مناظرے کو دیکھا لیکن صدارتی امید واروں نے طالبان کا ذکر تک نہیں کیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے نہایت شوق سے امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظرے کو دیکھا۔

افغان طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کوئی خاص مطلب کی طرف اشارہ ہی نہیں کیا۔

این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو توقع تھی کہ امریکی صدارتی امیدوار افغانستان کے بارے میں کھل کر تبادلہ خیال کریں گے لیکن انہوں نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں بات تک نہیں کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری