سعودی عرب نے اپنے دوست ملک پاکستان کو دیا ہوا تحفہ واپس مانگ لیا + سند

خبر کا کوڈ: 1200379 خدمت: اسلامی بیداری
مودی سلمان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے 2 ہفتوں میں اپنے دوست ملک سعودی عرب کی جانب سے دئے گئے 2 ارب ڈالر کے تحفے کو واپس کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان کو اگلے دو ہفتوں میں دوست ملک یعنی سعودی عرب کو 2 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، جیوز نیوز نے ٹوئیٹر پر وزیر حزانہ کا بیان نشر کیا ہے جس میں انہوں نےکہا ہے کہ پاکستان کو دو ہفتوں میں سعودی عرب کو دو ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جو انہوں نے 2013ء میں تحفے کے طور پر دئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ (ن) حکومت 2013ء میں اقتدار میں آئی تو سعودی عرب نے تحفے میں دیڑھ عرب ڈالر دئے تھے۔

سعودی عرب ایسے موقع پر اپنے دوست ملک پر تحفہ واپس کرنے کا دباؤ ڈال رہا ہے کہ پاکستانی قوم، فوج اور حکومت کی نگاہیں بھارت کے ساتھ سرحد پر مرکوز ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ شائد جس مقصد اور اہداف کے حصول کے لئے سعودی عرب نے تحفہ دیا تھا وہ مقصد پورا کرنے میں مسلم لیگ (ن) حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

ایسے کیا مقاصد تھے جو مسلم لیگ (ن) حکومت حاصل کرنے میں ناکام رہا، یہ تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم نواز شریف صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔

تاہم بعض تکفیری دہشت گرد جن کا بھارتی خفیہ اداروں کے ساتھ روابط کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پاکستان بھر میں اندرونی خلفشار بڑھانے کے لئے بر سر پیکار ہیں جس کی وجہ سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہو رہی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری