کویتی عدالت نے ممتاز شیعہ عالم کو بری کردیا


کویتی عدالت نے ممتاز شیعہ عالم کو بری کردیا

کویت کے کریمنل کورٹ نے اسلامی اتحاد کے سیکرٹری جنرل اور ممتاز عالم دین شیخ حسن آل ماتوک کو بری کر دیا ہے جو جھوٹی خبروں اور مسجد کے چارٹر کی خلاف ورزی کرنے پر مورد الزام ٹھرا دئے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کویت کے کریمنل کورٹ نے معروف شعیہ عالم دین حجت الاسلام شیخ حسن آل ماتوک کو بری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کو جھوٹے اطلاعات عوام تک پہنچانے، قومی اتحاد اور مسجد کے چارٹر کی خلاف ورزی کرنے پر مورد الزام ٹھرا دئے گئے تھے۔

اسلامی اتحاد کے سیکرٹری جنرل نے خطبے میں کویتی سیکیورٹی فورسز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جنہوں نے متعدد بے گناہ شعیہ نوجوانوں کو گرفتا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری