پاک بھارت سرحد پر بھارتی فوجی اہلکار کی گرفتاری/ کئی فوجی مارے گئے


پاک بھارت سرحد پر بھارتی فوجی اہلکار کی گرفتاری/ کئی فوجی مارے گئے

پاکستان آرمی نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہندوستانی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کئی ایک فائرنگ کے نتیجہ میں مارے جا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج نے سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ متعدد فوجی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ 'نادانستہ' طور پر سرحد پار کرکے پاکستان جانے والے ہندوستانی فوجی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ہندوستانی فوج کے افسر نے بھی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں کنفرم کرتا ہوں کہ سینتیس راشٹریہ رائفل سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی اپنے اسلحہ سمیت غلطی سے پاکستان کی جانب والی لائن آف کنٹرول پر چلا گیا ہے ۔

کل ہونے والی فائرنگ کے واقعہ پر انکا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے سرحد پار کرنے والوں کے خلاف فائرنگ کیا جانا معمول کی بات ہے۔

اے این آئی نیوز چینل کے مطابق، پاکستان کو فوجی کی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اطلاع ڈائریکٹر جنرل ملٹری آفیسر کے درمیان قائم ہاٹ لائن کے ذریعے دی گئی ہے۔

پاکستان نے فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری