پاک بھارت سرحد پر سرجیکل اسٹرائک سچ یا ہندوستان کا جھوٹا تخیل


پاک بھارت سرحد پر سرجیکل اسٹرائک سچ یا ہندوستان کا جھوٹا تخیل

پاکستانی فوج کے موقف کے مطابق، سرجیکل اسٹرائک کے الفاظ کسی دہشتگرد بیس کے خلاف ایسا جھوٹا تخیل ہے جس کی مدد سے ہندوستان بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے.

پاک فضائیہ کے ترجمان نے تسنیم نیوز کو خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ہوائی حدود کی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کسی بھی بیرونی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر دم تیار اور چاق و چوبند ہے۔

پاکستانی افواج نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بلا اشتعال شیلنگ کا بہادری سے جواب دیا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد ہندوستان کے وزیر بیرونی معاملات نے ڈی جی ایم او لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ کے ساتھ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کی اور الزام عائد کیا کہ ہندوستان آرمی نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ قائم ٹیرر لانچ پیڈ پر سرجیکل اسٹرائک کی جو کہ جاری نہیں رکھی جائیں گی.

ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ کچھ دہشتگرد جتھوں نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ لانچ پیڈ پر پوزیشنیں لے رکھی تھیں.

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آرمی نے کل رات لانچ پیڈ پر سرجیکل اسٹرائک کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں کا بہت جانی نقصان کیا گیا جس کے بعد سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن روک دیا گیا ہے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ پاکستان نے سرجیکل اسٹرائک کے دعوے کو مذاق قرار دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے موقف کے مطابق، سرجیکل اسٹرائک کے الفاظ کسی دہشتگرد بیس کے خلاف ایسا جھوٹا تخیل ہے جس کی مدد سے ہندوستان بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے.

ہندوستانی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے میڈیا سنسنی پھیلانے کا اقدام جس میں کہ سرحدی خلاف ورزی کو نیا نام دیکر سرجیکل اسٹرائیک بتایا جانا، ایک سچ کو مسخ کیا جانا ہے۔

پاکستان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستانی سرزمین پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک کی جائے گی تو اس سے زیادہ طاقت سے ایسا ہی جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری