پاکستان کا ایک روزہ سیریز میں فاتحانہ آغاز / ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے شکست دے دی


پاکستان کا ایک روزہ سیریز میں فاتحانہ آغاز / ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 287کے جواب میں 38.4 اوورز میں 175 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

تسنیم نیوز کے مطابق,  پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 287 رنز کا ہدف دیا۔

جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 175 پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کر پائی اور 175 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تباہ کن گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں لیں۔

جبکہ بابر اعظم نے صرف 131 گیندوں پر 8 چوکوں اور  3 چھکوں کی مدد سے 120  رنز بنائے۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ 3 ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری