بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی


بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کردی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے آج صبح 4 بجے ایل او سی پر بھمبھر کے علاقے جھمپ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلسہ شروع کیا گیا۔

مذکورہ فائرنگ کا یہ سلسلسہ 4 گھنٹے تک جاری رہا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارتی فائرنگ بالآخر ختم ہوئی۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 روز قبل بھی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کے حکام کی جانب سے سرحد پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک ہندوستانی فوجی کو پاکستان میں داخلے کی کوشش میں گرفتار اور آٹھ کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں کوئی سرجیکل اسٹرائک نہیں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جنگی جرائم سے ہٹانا چاہتا ہے جن میں اب تک سو سے زائد خواتین و افراد اور معصوم بچے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

انکا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ مسئلے کو ہوا دے رہا ہے تاکہ اپنے عوامی رائے عامہ کو ہموار کر سکے کیونکہ بھارتی عوام اسکے مقبوضہ کشمیر میں کردار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری