ایران کی بھارت اور پاکستان کو تحمل سے کام لینے کی تاکید


ایران کی بھارت اور پاکستان کو تحمل سے کام لینے کی تاکید

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور پاکستان کو مزید تحمل سے کام لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بحران خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کررہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بھرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دونوں دوست اور پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کو صبر و تحمل سے کام لینے اور مذاکرات کی دعوت دیتا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کسی بھی امن کے خلاف اقدام سے پرہیز اور آپس میں براہ راست بات چیت کے ذریعے سے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگیوں میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان جاری بحران دہشت گرد گروہوں اور ان کے  حامیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ بدامنی  پھیلانے اور خطے کی سلامتی کو عدم  استحکام سے دوچار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن کی خاطر منطقی حل تلاش کرتے ہوئے فوجی راہ حل اور تشدد سے پرہیز کریں۔

قاسمی نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو ماضی کی طرح ہر سطح پر سفارتی چینلز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اختلافات کم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کی اس طرح کی کوششیں تمام علاقائی اور بین الاقوامی بدخواہوں کی خطے کا امن و امان برباد کرنے کی سازش کو ناکام اور بے نقاب کریں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری