ایران میں صاعقہ نامی جدیدترین ڈرون کی نمائش + تصویر


ایران میں صاعقہ نامی جدیدترین ڈرون کی نمائش + تصویر

ایران میں جدیدترین ڈرون صاعقہ کی نمائش کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سپاہ پاسداران نے جدیدترین شکاری ڈرون صاعقہ کی نمائش کی ہے۔

یہ طیارے ایرانی فوج کے فضائی نمائش ہال میں رکھے گئے ہیں۔ ان طیاروں میں سے ایک سیمرغ نامی ڈرون طیارہ ہے۔

ایرانی ڈرون "آرکیو 170" جس کا نام سیمرغ ہے

صاعقہ ڈرون طیارہ بھی سیمرغ ڈرون ٹیکنالوجی کے تحت بنایا گیا ہے جسے RQ170 کا نام دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ ایک عرصہ سے دنیا کو اپنی ڈرون ٹیکنالوجی سے دہشت زدہ کرتا رہا ہے کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف اس کے پاس ہے۔

4 دسمبر 2011کو امریکہ کا آرکیو 170 ڈرون طیارہ ایران میں جاسوسی کے مشن پر آیا تھا جسے ایرانی افواج نے زمین پر اتارلیا تھا اور ایرانی سائنس دانوں نے  نہایت ہنرمندی کے ساتھ اس کی ٹیکنالوجی کا مطالعہ کیا اور عین اسی قسم کا ڈرون تیار کرلیا۔

نوٹ: خبر کے ٹائٹل پر لگی تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ "شاہد 129" نامی ڈرون طیارے کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری