مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر پھر نامعلوم افراد کا حملہ، 8 فوجی زخمی

خبر کا کوڈ: 1201959 خدمت: اسلامی بیداری
کشمیر فائرنگ

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے جبکہ بھارتی فوج نے ردعمل کے طور پر ایک خاتون سمیت 2 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں چند نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر اچانک دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 8 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

جوابی پرتشدد کاروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک خاتون سمیت 2 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

نوائے وقت نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور کارروائی کرنے کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کی بڑی تعداد نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور ناکہ بندی کر دی ہے۔

نامعلوم حملہ آور افراد کی گرفتاری کے لئے گھر گھر تلاشی کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب کشمیری مظاہرین اور بھارتی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں مزید 150 شہری زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 شہریوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مظاہرین سے جھڑپوں میں فوج نے شہریوں کے خلاف ربڑ کی گولیوں کے علاوہ چھرے والی بندوق اور آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔

بھارتی فوج نے 50 نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

کرناہ کے علاقے میں خوف و دہشت سے اسکول اور دکانیں بند کردی گئیں ہیں۔

حالات کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری