افغانستان؛ بم دھماکے میں عورتوں اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

خبر کا کوڈ: 1202050 خدمت: دنیا
بم دھماکہ

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھنٹے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ افغانستان کے صوبے ہلمند کی ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا۔

سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار سات افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری