یمنی فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

خبر کا کوڈ: 1202472 خدمت: دنیا
شرف غالب لقمان

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ملک کی افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کہیں سے بھی ہمارے سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل "لقمان'' نے کہا ہے: ہمارے میزائل تیار ہیں اور رہیں گے، کہیں سے بھی ہمارے سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔

لقمان کا کہنا ہے کہ یمنی افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہے، ہماری ساحلی سرحدیں کسی کے لئے سیاحتی مقام نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہماری افواج ملکی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہیں جس کی بدولت امارات کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انصاراللہ سے وابستہ یمنی فوج کے ایک میزائل حملے میں متحدہ عرب امارات کی ایک جنگی کشتی کو منہدم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے 22 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔

امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کشتی جنگی نہیں تھی جبکہ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اماراتی دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے کیوںکہ اس علاقے میں سول کشتیاں آتی ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے سول کشتیوں کو کھبی نشانہ نہیں بنایا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری