گزشتہ 5 روز میں بھارت کی تیسری بار ایل او سی کی خلاف ورزی/ افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ


گزشتہ 5 روز میں بھارت کی تیسری بار ایل او سی کی خلاف ورزی/ افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی جانب سے افتخارآباد سیکٹر میں ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کی گئی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق, بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افتخارآباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔

ایکسپریس نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے نقل کر کے خبر دی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر صبح 4 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

پہلے بھی بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا اور دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

اگرچہ پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس تناؤ کو ختم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ بھارت آئے روز امن و امان کی صورتحال خراب کرنے سے باز رہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری