پاکستان کو سارک سے نکال دینا چاہئے، حسینہ واجد


پاکستان کو سارک سے نکال دینا چاہئے، حسینہ واجد

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سارک سے نکال دینا چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے خلاف بھارت کی حامی بنگلہ دیشی حکومت پاکستان کے خلف ہرزہ سرائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

اسی سلسلے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بیان دیا ہے کہ پاکستان کو سارک سے نکال دینا چاہیئے۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کی سزاؤں کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دینا چاہئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971ء میں ہم نے پاکستان کو شکست دی۔

1971ء کے جنگی مجرموں کی پھانسی کے خلاف احتجاج پر پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ 1971ء کی جنگ میں مختلف جنگی جرائم کی پاداش میں ٹھیک ایک ماہ قبل غازی پور جیل میں جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت دینے پر پاکستان نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری