افغان فوج سے جھڑپوں میں 6 طالبان جاں بحق، 2 زخمی

خبر کا کوڈ: 1203045 خدمت: دنیا
طالبان

افغانستان کے صوبوں لوگر اور خوست میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان میں شدت پسندوں سے جاری جھڑپوں میں 6 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

پاکستان ریڈیو کی اطلاعات کے مطابق، افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر کے علاقے میں ایک چوکی پرحملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 ہلاکتیں ہوئیں۔

اسی طرح مشرق میں ہی واقع صوبہ خوست میں ایک بم دھماکے میں تین طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

لڑائی کے دوران ایک گھر پرمارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون اور دو بچے بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری