پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

خبر کا کوڈ: 1203266 خدمت: پاکستان
پاک ویسٹ انڈیز 13

پاکستان نے شارجہ میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کے سیریز اپنے نام کر لی۔

تسنیم نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ کرکٹ میچ کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز جیت لی ہے۔

ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 338 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم  مقررہ 50 اوورز میں 278 رنز بنا سکی۔

اس طرح پاکستان نے یہ میچ 59 رنز سے باآسانی جیت لیا۔

بابراعظم  نےایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے صرف 126 گیندوں پر 123 رنز بنائے۔

میچ میں ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری