مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر پھر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر پھر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 4 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر سے 50 کلومیٹر دور بارہ مولا میں فوجی کیمپ پر پہلے دستی بم پھینکے جس کے بعد شدید فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

مسلح افراد کی جانب سے حملہ 46 راشٹریہ رائفل کے کیمپ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 6 تھی جس میں سے 2 کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ 4 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس زمرے میں سب سے بڑا اور منظم حملہ 2 ہفتے قبل ہوا تھا جب 4 افراد نے اڑی سیکٹر پر دھاوا بول کے 19 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

بھارت کی جانب سے اس حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کا نہ بند ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری