اقتصادی راہداری؛ 4 شاہراہوں کی تعمیر مکمل ہو گئی


اقتصادی راہداری؛ 4 شاہراہوں کی تعمیر مکمل ہو گئی

چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت قراقرم ہائی وے کے خنجراب رائے کوٹ سیکشن این35 اور برہان پنڈی بھٹیاں موٹروے سمیت 874 کلومیٹر پر مشتمل 4 شاہراہیں مکمل کر لی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک چین اقتصادی راہداری کے 874 کلومیٹر طویل 4 شاہراہوں کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والی16 شاہراہوں میں سے حکومتی دعوؤں کے باوجود اب تک 120 کلومیٹر کے تھاکوٹ حویلیاں سکیشن، 285 کلومیٹر کے براہما ڈی آئی خان موٹروے اور 392 کلومیٹر کے ملتان سکھر موٹروے جیسے اہم منصوبوں پرکام شروع نہیں کیا جا سکا۔

مذکورہ منصوبے اب تک صرف کنٹریکٹرز کی دستیابی کے مراحل تک ہی پہنچ پائے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، 147 کلومیٹر کے رائے کوٹ تھاکوٹ سیکشن (این 35) کی بحالی کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح 449 کلو میٹر این 85 کے سراب خوشاب سیکشن کا 75 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے، 59 کلومیٹر کے حویلیاں برہان سیکشن موٹروے کا اب تک صرف 40 فیصد کام مکمل کیا جا سکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری