جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میں تحفظ عزاء کانفرنس کا اہتمام + تصاویر


جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میں تحفظ عزاء کانفرنس کا اہتمام + تصاویر

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میں تحفظ عزاء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں جید علمائے کرام نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میں تحفظ عزاء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں جید علمائے کرام نے عزاداری امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ رواں سال کو عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کا سال قرار دیا جائے گا۔

انک کہنا تھا کہ عزاداری کو اجتماعیت اور باہمی تعاون کے ذریعے طاقتور بنایا جائے۔ عزاداری کے ذریعے عزاداری کا تحفظ کیا جائے۔ عزاداری کی راہ میں رکاوٹ کی صورت میں ہر فرد اجتماعی قوت کے مظاہرے کے لئے تیار رہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کو عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کا سال قرار دیتا ہوں۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل نے عزاداری سید الشہدا کے تحفظ کے لئے تین نکاتی پالیسی کا اعلان بھی کیا۔

سربراہ ایس یو سی نے مزید کہا کہ عوام میری امام بارگاہ اور میری مجلس سے بالاتر ہو کر سوچیں۔ اپنی صفوں میں اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دیں۔ ایک مکتب اور ایک ملت بن کر اپنا حق لیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ عزاداری کے ذریعے عزاداری کا تحفظ کیا جائے، اگر ایک علاقے میں جلوس پر پابندی لگائی جاتی ہے تو دوسرے علاقوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے عزاداری پر پابندی کی صورت میں اجتماعی قوت کے مظاہرے کے لئے ہر فرد تیار رہے۔

کانفرنس سے شیخ محسن نجفی، علامہ عارف واحدی، علامہ سید سبطین سبزواری اور دیگر نے خطاب کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری