ایرانی حکومت کا کسانوں کو 2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی ادائیگی کا فیصلہ


ایرانی حکومت کا کسانوں کو 2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی ادائیگی کا فیصلہ

اس فیصلے کے مطابق، ایرانی حکومت کسانوں کو 2 ارب 22 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ادا کریگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے صدارتی نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس نے منظوری دے دی ہے کہ حکومت کے ذمے کسانوں کے 2 ارب 22 کروڑ 53 لاکھ امریکی ڈالر واجب الاداء رقم ہے جو جلد ہی ادا کی جائے گی۔

حکومتی وفد کے اجلاس میں طے پایا کہ حکومت کسانوں کی واجب الادا رقم اور ان سے کئے گئے وعدوں پر عمل کرکے زراعی مصنوعات فراہم کرنے کےلئے 22 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ملکی خزانے سے یا دوسرے اسلامی اور قومی اداروں سے پانچ سال کے عرصے میں کسانوں کو ادا کرے۔

کابینہ نے اس اجلاس میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے انتظامات اور انشورنس کے لئے بھی 25 لاکھ 40 ہزار 800  ڈالر فنڈ کی منظوری دی ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری