جرمنی کی مخلوط حکومت میں اگلے صدر کے منتخب ہونے پر اختلافات


جرمنی کی مخلوط حکومت میں اگلے صدر کے منتخب ہونے پر اختلافات

آسٹرین اخبار نے جرمنی کے اگلے صدارتی امیدوار کے سلسلے میں ملک کی مخلوط حکومت میں اختلافات پیدا ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے آسٹرین اخبار "اسٹینڈرڈ" کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ ملک کے آئندہ صدر جسے اگلے سال فروری میں پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے منتخب کیا جانا ہے، کے بارے میں جرمنی کی مخلوط حکومت میں تنازعہ پیدا ہو گیا ہے.

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے موجودہ وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین مائر کو اس عہدے کے لئے تجویز کیا ہے جسے سوشل کرسچن پارٹی کی تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔

جرمنی کے وزیر انصاف ہائکو ماس نے دونوں جماعتوں سے بالا تر ایک امیدوار کو منتخب کرنے کی بات کی ہے۔

ایک ہفتے پہلے کی خبر تھی کہ ملک کا سب سے بڑا سیاسی اتحاد جرمنی کے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے ایک مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

امنیڈ انسٹی ٹیوٹ کےتازہ ترین سروے کے مطابق, جرمن شہریوں کی 39 فیصد اسٹین مائر کو جرمنی کی صدارت کے لئے بہترین امیدوار قرار دے رہی ہے۔ جرمن وزیر خزانہ 29 فیصد کے ساتھ دوسری نمبر پر ہے اور تیسری نمبر پر28 فیصد کے ساتھ گرین پارٹی کےسیاستدان وینفرڈ کرٹشمن ہے جبکہ چوتھے نمبر پر 26 فیصد کے ساتھ عیسائی سماجی پارٹی کے چیئرمین ہورسٹ زیهفر ہیں۔

جرمنی کے موجودہ صدر جوواچم گاؤک کے جانشین کو اگلے سال 12 فروری کو پارلیمانی کمیٹی جو جرمن پارلیمنٹ اور ملک کی ریاستوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے، منتخب کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری