افغان طالبان کا قندوز شہر کے مرکزی چوراہے پر قبضہ/ ویڈیو رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1204077 خدمت: دنیا
زندان های طالبان

افغان طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قندوز شہر کے مرکزی چوراہے پر قبضہ کر لیا ہے اور اب وہ پولیس ہیڈکوارٹر اور گورنر کی عمارت کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طالبان قندوز شہر کے مرکزی چوراہے پر قبضہ کرکے اس شہر کا پولیس اسٹیشن اور گورنر کی عمارت کی طرف تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، طالبان نے قندوز شہر میں افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف وسیع پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا ہے۔

طالبان نے چوراہے پر قبضے کی ایک ویڈیو فلم بھی جاری کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری