ترکی میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں توسیع


ترکی میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں توسیع

ترک حکومت نے ایمرجنسی کی توسیع میں مزید تین مہینوں کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت تین ماہ کے لئے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایمرجنسی کے نفاذ سے حکومت کو لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کی اجازت ہوگی، حکومت شہریوں کو خاص جگہوں میں اجتماعات کرنے کی ممانعت کرسکتی ہے، اس کے علاوہ حکومت شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی  لینے کا بھی مجاز ہوگی۔

اسی طرح  حکومت وہ لوگ جو ہر قسم کے حکومت مخالف اجتماعات میں شریک ہونگے، ان کے مالی اثاثوں کو بھی نیلام کرنے کا مجاز ہے۔

العالم نے رپورٹ دی ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ملکی سطح پر ہر قسم کے ذرائع ابلاغ جیسے روزنامے، جریدے، کتابیں، اور اشتہارات وغیرہ حکومتی اداروں کی اجازت کے بغیر شائع کرنا جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔

بغیر کسی شک و شبہے کے ایمرجنسی کے نفاذ سے اس ملک کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حالات پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

واضح رہے کہ ترکی نے کرد نشین علاقوں میں کئی سال تک ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا جس کی وجہ سے علاقے پر منفی اثرات پڑے ہیں کہ جسے عام لوگوں کی زندگی میں بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ ملک میں کم از کم ایک سال تک ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ترک حکومت نے اس ملک میں بغاوت کی کوسشش کے بعد ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری